الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی خلائی مخلوق توہوتی ہے ٗسید خورشید شاہ 

 
0
389

سکھر6مئی (ٹی این ایس)اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہاہے کہ الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی خلائی مخلوق توہوتی ہے ٗ15 یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے ٗجو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا ٗسیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتا، ہر پارٹی سے بات ہوسکتی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ 15 یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے ٗجو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی ٗپاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔ایک سوال ک ے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتا، ہر پارٹی سے بات ہوسکتی ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ لاہور میں سب سے زیادہ بجلی کی چوری ہوتی ہے پہلے وہاں کی بجلی کاٹیں۔۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائیگی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ٗلندن والے کو تو خود فاروق ستار نے مائنس کیا اور اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے ٗ پپو پاپا پھپھو پارٹی کہنے والا خود کسی کا پپی ہے۔