منڈی بہاءالدین :اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت کام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی۔
منڈی بہاءالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ 2018ء کے بعد پیدا مشکلات کم ہو رہی ہیں، حکومت آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کم ہو رہی ہے، زرمبادلہ اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، سب سے مشکل کام میرا ہے، میرا تعلق سب سے اچھا ہے۔
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امریکا، روس، چین، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے اچھا تعلق ہے۔