سیالکوٹ جولائی 24(ٹی این ایس)سیالکوٹ ميں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن ليگ کے اليکشن آفس پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 5 لیگی کارکن زخمی ہوگئے۔پوليس کے مطابق واقعہ حاجی پورہ کے علاقے ميں پيش آيا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے ريلی نکالی گئی۔
یہ ريلی جب (ن) ليگ کے ايک اليکشن آفس کے قريب سے گزری تو دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن مشتعل ہوگئے، انھوں نے (ن) ليگ کے اليکشن آفس پر دھاوا بول ديا اور توڑ پھوڑ کی، جس کے نتيجے ميں 5 لیگی کارکن زخمی ہوگئے، جنھيں اسپتال منتقل کرديا گيا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تھانہ حاجی پورہ میں درخواست دائر کردی گئی، جس پر کارروائی عمل ميں لائی جارہی ہے۔