ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کی مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین سے ملاقات،مالدیپ کولینڈنگ کرافٹ میکانائزڈدینے کااعلان

 
0
417

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اموراوردوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مالدیپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین سے ملاقات بھی کی، نیول چیف نے مالدیپ کولینڈنگ کرافٹ میکانائزڈدینے کااعلان کیا ،لینڈنگ کرافٹ میکانائزڈسے علاقائی بحری سیکیورٹی کوبہتربنایاجاسکے گا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اموراوردوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ مالدیپ کے صدرنے دوطرفہ تعلقات،عسکری تربیت اوربحری تعاون کو بھی سراہا۔