زیتون کے تیل کا روزانہ استعمال صحت کے لیے مفید

 
0
724

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس)کھانے میں شامل کیا جانے والا تیل آپ کو بیمار یا صحت مند رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال آپ کو بے شمار فوائد پہنچا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے میں زیتون کے تیل کا استعمال کولیسٹرول کنٹرول میں رکھتا ہے جبکہ کینسر کے خلاف مدافعت بھی پیدا کرتا ہے۔یہ ہمارے جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے۔ایک برطانوی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل کے استعمال سے دل کی شریانیں بہتر طور پر کام کرتی ہیں اور اس کے مسلسل استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال امراض قلب سے محفوظ رکھ کر دل کو صحت مند رکھتا ہے۔زیتون کے تیل میں اومیگا 6 عنصر پایا جاتا ہے جو جسم کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے سے روکتا ہے۔علاوہ ازیں زیتون کا تیل بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور خون میں صحت مند اور نقصان پہنچانے والے فیٹس کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے۔