سی ڈی اے نہ صرف اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاء میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے

 
0
297

اسلام آباد اگست 29 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نہ صرف اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاء میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول سیکشن (BCS-II)کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام ہاؤسنگ سوسائیٹز کا دورہ کر کے ان بلڈنگ بائی لاز کا جائزہ لیں۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی ان ہدایات کی روشنی میں سی ڈی اے کی بلڈنگ کنٹرول سیکشن II- نے اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کے دورے کرنے شروع کر دیئے ہیں تاکہ ان سکیموں میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، کیبنٹ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی، مارگلہ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی اور ملٹی پروفیشنل B-17 ہاؤسنگ سوسائٹی کا سروے کر لیا ہے۔ ان چار ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو معائنے کے بعد نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنی سوسائٹیز میں نہ صرف بلڈنگ بائی لاز کے موئثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ مزید برآں ان ہاؤسنگ سوسائیٹزکی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں لوگوں کی ضروریات کے لیے مختص پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں اور ان کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال میں نہ لایا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سوسائٹیز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مکینوں کو اب تک جو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں انہیں بھی فوری فراہم کیا جائے۔ ان سوسائٹیز کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ سوسائیٹز میں نان کنفرمنگ یوز کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ سی ڈی اے کے اسلام آباد زوننگ بلڈنگ ریگولیشننز 2005؁ء کے تحت نان کنفرمنگ یوز پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جہاں اس سہولت سے سوسائیٹیز کے مکین فائدہ اٹھا سکیں وہاں صاف ستھرے پانی میں ہونے والی آلودگی سے بھی بچا جا سکے۔
ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بلڈنگ بائی لاز کے موئثر نفاذ کا مقصد ان سکیموں میں تعمیر ہونے والی عمارات کو اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاء کے مساوی بنانا ہے۔