سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

 
0
404

اسلام آباد اگست 29 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جمعرات کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ مل کر لہتراڑ روڈ پر نیلور کی جانب سے آپریشن کیا اور ترامڑی چوک سے بینک سٹاپ تک بھر پور آپریشن کر کے قائم کی گئی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو گرا دیا ہے۔ آپریشن میں ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی بھاری مشینری استعمال کی گئی جبکہ اس موقع پر دو ریزرو پولیس کے دستے بھی موجود تھے تاکہ کسی نا خوشگوار صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
اس آپریشن میں 85شیڈ، 55سائن بورڈز، فروٹ و سبزی کے 45 سٹال، لوہے سے بنی 18 سیڑھیاں، 10 تندور، 7 کھوکھے، ایک عدد اینٹوں کا اڈہ اور 9 دیواروں کو گرا دیا گیا۔