نیب کا ہرشخص کے لیے الگ معیار ہے ،سپریم کورٹ

 
0
555

اسلا م آبا د ،دسمبر21(ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو( نیب) کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نیب پک اینڈ چوز کرتا ہے، ہرشخص کے لیے الگ معیار طے کیا گیا ہے ، نیب کاخاص کے لیے الگ اورعام کے لیے الگ قانون ہے، یہ ریمارکس جمعرات کے روز جسٹس اعجاز افضل خان نے نیب کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران دیئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے بلوچستان میں گندم کی بیس ہزار بوریوں میں خردبردکے ملزم عبدالولی کاکڑ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ضمانت 10ملین ے ضمانتی مچلکوں کے عوض دی کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت نیب کے وکیل چوہدری فرید نے عدالت کو بتایاکہ ملزم اڑھائی سال تک ضمانت پر رہاہے جبکہ جسٹس اعجازافضل خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ دیکھاجائے تواختیارات کاغلط استعمال وزیر نے کیا ہے ، وزیرضمانت پرہے تواس ملزم کوبھی ضمانت ملنی چاہیے ہے،نیب ہمیشہ پک اینڈ چوز کرتاہے، شخصیت دیکھ کرنیب دوہرامعیار اپناتاہے، نیب خاص شخص کے لیے الگ عام کے لیے الگ قانون اپناتا ہے،۔