وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے دورہ کی دعوت قبول کرلی

 
0
398

فیصل آباد ،دسمبر21(ٹی این ایس): وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کی دعوت قبول کرلی ، صنعتکارو ں کو خوشخبری دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نئے بجلی گھروں سے 7سی6 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا ہو رہی ہے، سستی بجلی صنعتوں کو دینے کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تفصیلا ت کے مطا بقوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ روز فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صدر چیمبر شبیر حسین کی طرف سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروں کے بڑے اجتماع کا اہتمام کریں تا کہ میں یہاں آکر بزنس کمیونٹی کے مسائل سن کر ان کو حل کرنے کیلئے ہدایات بھی دے سکیں، وزیراعظم نے کہا کہ کوئلے اور گیس سے چلنے والے نئے بجلی گھروں سے 7سی6 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا ہو رہی ہے جس کا فائدہ صنعتوں کو دینے کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اسوقت 20 بلین ڈالر کی برآمدات کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں حالانکہ پاکستان کا پوٹینشل 50 سے 60 بلین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات میں اضافہ کی وجہ سے درآمدی اور برآمدی خسارے میںاضافہ ہوا لیکن اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے بجلی گھروں کے علاوہ دیگر مشینری کی درآمد پر ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کیجبکہ چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چیمبر شبیر حسین نے وزیر اعظم کو چند گزارشات بھی پیش کیں جن کے پورے ہونے سے فیصل آباد مزید تیزی سے ترقی کر سکتا ہے ان میں نئے سویلین ایئرپورٹ کی تعمیر، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، ریگولیٹری ڈیوٹی کے مسٴلے کا فوری حل اورٹیکسیشن کی شق نمبر 38 اے اور 40 بی کا فوری خاتمہ شامل ہیں۔

انہوں نے برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 7 سینٹ جبکہ گیس کی قیمت 460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔