حکومتی نااہلی، گزشتہ چار سال کے دوران قومی خزانے کو بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں ایک کھرب 60 ارب روپے کا نقصان

 
0
340

اسلام آباد،دسمبر21(ٹی این ایس) : حکومتی نااہلی کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران قومی خزانے کو بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں ایک کھرب 60 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ مالی سال 2012-13 میں 24.86 ملین روپے کی بجلی چوری ہوئی جبکہ مالی سال 2013-14 میں بجلی چوری کی وجہ سے قومی خزانے کو 59.78 بلین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مالی 2014-15 میں 40.61 ملین روپے کا نقصان ہوا ۔ مالی سال 2015-16 میں 18.74 ارب روپے کی بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں نقصان ہوا جبکہ مالی سال 2016-17 میں 19.76 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ بجلی چوری اور لائن لاسز 2013-14 میں ہوئے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو تقریباً 59.78 ملین روپے کا نقصان ہوا مالی سال 2013-14 میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو میں 2.2 ملین روپے کی بجلی چوری ہوئی ۔ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 20 کروڑؑ روپے ‘ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں فیسکو میں 8 کروڑ روپے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو میں کوئی نقصان نہ ہوا۔

مالی سال 2012-13 میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میپکو میں 2.7 ملین روپے ‘ پیسکو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی 5.8 ملین روپے کا نقصان ہوا جبکہ حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو میں 2.4 ملین روپے کا نقصان ہوا ۔ سیپکو سکھر الیکٹرک پاور کمپنی میں 6.3 ملین روپے کا نقصان ہوا ۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران مالی 2012-13 سے لے کر مالی سال 2016-17 تک لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو میں 29.3 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے کم نقصان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 86 کروڑ روپے کا ہوا ۔

گیسپکو گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 2.7 ملین روپے کا نقصان ہوا ۔سب سے زیادہ نقصان پیسکو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 41 ملین روپے کا ہوا جبکہ سیپکو سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی 34 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ اس طرح تیسرے نمبر پر کیسکو رہی جس کو گزشتہ پانچ سال میں لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں 21.2 ملین روپے کا نقصان ہوا ۔

حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو کو 21.1 ملین روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ دستاویزات کے مطابق ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 17.7 ملین روپے بجلی چوری اور لائن لاسز کے نقصانات ہوئے جبکہ فیسکو میں 5.2 ملین روپے کی لائن لاسز اور بجلی چوری ہوئی ۔ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2012-13 میں پنجاب میں زیادہ لائن لاسز اور بجلی چوری ہوئی جبکہ سندھ اور کے پی کے میں لائن لاسز اور چوری کی مد میں کم نقصان ہوا ۔

مالی سال 2013-14 سے لے کر مالی سال 2016-17 چار سال میں سندھ اور کے پی کے کی ڈسکوز کے لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں نقصان زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔ حکومتی دعوئوں اور بجلی کے شعبے میں کارکردگی کے دعوئوں کے باوجود بھی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 29.35 ملین روپے کا لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں نقصان اٹھانا پڑا ہے گزشتہ چار سال میں سب سے زیادہ نقصان پیسکو‘ سیپکو وار میسکو کو ہوا جس میں لائن لاسز اور بجلی چوری میں اضافہ ہوا ہے کارکردگی میں نمبر ایک پر آنے والی ڈسکو آئیسکو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھی گزشتہ چار سال کے دوران بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں 92 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔

لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں مالی سال 2013-14 میں صرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو میں 9.5 ملین روپے کا نقصان ہوا ۔