اسلام آباد (ٹی این ایس)عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر

 
0
131

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کردی ۔

وکیل شیراز رانجھا نے کہاکہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹیلی فونک ملاقات کرانے کے احکامات جاری کریں،جج ابوالحسنات نے کہاکہ گزشتہ درخواست تو غیرموثر ہو گئی کیونکہ اڈیالہ جیل منتقل ہو گئے ہیں،عدالت نے 10اکتوبر کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی