اسلام آباد ،نو مبر24(ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے حیات آباد پشاور دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید اشرف نور کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم متحد اور اس کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔