دو بسوں کی ریس میں اسکول جانیوالی 6سالہ ننھی سکینہ موت کی وادی میں پہنچ گئی

 
0
437

لاہور ،نو مبر24(ٹی این ایس): کراچی ایم جناح روڈ پر 6 سالہ ننھی سکینہ اپنے والد کے ہمراہ اسکول جا نے کے لئے گھر سے نکلی تھی کہ دوسری جانب سے دو بسوں کی ریس نے ننھی سکینہ کی جان ہی لے لی ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق ڈرائیور اور کنڈیکٹر فورا موقعہ سے فرار ہو گئے ،ننھی سکینہ کو اسکول بیگ ،یونیفارم ،کتابوں کے ساتھ سڑک پر پڑی بے بس سکینہ کو دیکھ کر اہل محلہ نے غم و غصے کی حالت میں دونوں بسوں کوآگ لگا دی اور مشتعل افراد نے حکومت سے گزارش کی کہ ان کے بس کنڈیکٹروں اور ڈائیوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔