سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے فیض آباد دھرنے کو محفل قرار دے دیا

 
0
458

 

اسلام آباد ،نو مبر24(ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے فیض آباد کے دھرنے کو محفل قرار دے دیا ۔ زرائع  کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ دھرنا تو ڈی چوک پر تھا جہاں ناچ گانا چلتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا فیض آباد سے دھرنے کو براہ راست کوریج کیوں نہیں دیتا۔ دھرنا مذاکرات کے ساتھ اور استعفے کے بغیر ختم ہو سکتا ہے۔ اگر پارٹی ذمہ داری دے تو میں دھرنے میں جا کر ہاتھ جوڑ کر دھرنا ختم کرنے کے لیے کہوں گا ۔ ابھی انگریزی بولنے والے جا رہے ہیں ایسے تو بات نہیں بنے گی۔ خیال رہے کہ فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا اُنیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔