قومی اسمبلی کا اجلاس آج ،23 نقاطی ایجنڈا جاری

 
0
128

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا،قومی اسمبلی کے اجلاس کا 23 نقاطی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈے میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے مکمل نہ ہونے سے متعلق توجہ دلا نوٹس شامل ہے ،

قانون شہادت ترمیمی بل 2022 بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،
پیٹرولیم ترمیمی بل 2022 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
اشاعت قرآن پاک (طباعت اور ریکارڈنگ کی اغلاط کا خاتمہ)ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ چکدرہ- چترال سڑک کو سی پیک میں شامل نہ کرنے سے متعلق توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔