فیصل آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): بورسٹل جیل فیصل آباد میں شاندار تقریب کا انعقاد، یہ تقریب آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کے حکم پر بورسٹل جیل سپرنٹنڈنٹ محمد جاوید چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی سربراہی سعید اللہ گوندل ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن نے کی اور محکمہ جیل خانہ جات کے ریٹائرڈ افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ ریٹائرڈ افسران میں سے چند نام درج ذیل ہیں:
چوہدری ناصر وڑائچ (ڈی آئی جی ریٹائرڈ)
احمد شجاع خان (سابقہ سپرنٹنڈنٹ جیل)
حاجی مظہر وحید (سابقہ سپرنٹنڈنٹ جیل)
چوہدری شبریز گجر (سابقہ سپرنٹنڈنٹ جیل)
غلام دستگیر (سابقہ سپرنٹنڈنٹ جیل)
اظہر خان (سابقہ سپرنٹنڈنٹ جیل)
ملک عطاءاللہ (سابقہ سپرنٹنڈنٹ جیل)
میاں محمد عنصر (سابقہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور)
چوہدری ارشد علی وڑائچ (سابقہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ)
اور علی اکبر گجر (سابقہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد)
ان سینئرز افسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، سنٹرل جیل فیصل آباد اور بورسٹل جیل فیصل آباد کے دیگر افسران و ملازمین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے معزز نمائندگان نے اسے فل کوریج دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سمیت دیگر معزز شرکاء نے محمد جاوید چوہدری کو ان کی 35 سالہ خدمات کو سراہا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے کے لیے پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس تقریب کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے اور پنڈال کے چاروں اطراف مسلح جیل ملازمین تعینات رہے۔