ٹریفک حادثے نے دہشتگردی کی واردات سے بچالیا حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے جدید اسلحہ، حساس ادارے اور پولیس کی یونیفارم برآمد ہوئیں

 
0
501

فیصل آباد ستمبر 24 (ٹی این ایس): فیصل آباد میں تخریب کاری کی بڑی واردات حادثاتی طور پر ناکام ہو گئی ہے،کھرڑیانوالہ چوک میں منی مزدے سے ٹکرانے والی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ گاڑی سے جدید یونفیارمز بھی برآمد ہوئے۔بے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے فیصل آباد کی طرف آنے والی کار حادثے کا شکار ہو گئی جب کہ کار سوار موقع سے فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار کو تحویل میں لے کر تھانے متقل کر دیا۔
پولیس نے جب کار کی تلاشی لی تو اس سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، حساس ادارے اور پولیس کی یونیفارم برآمد ہوئیں،موقع پر حساس ادارے اور پولیس کے اعلیٰ افسران پہنچے۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ میں کھڑی گاڑی کا فرانزک ایجنسی کی جانب سے معائنہ کیا جا رہا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔