نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا نیکٹا ہیڈکوارٹر کا دورہ

 
0
18598

اسلام آباد12جون (ٹی این ایس) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے منگل کو نیکٹا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیاجہاں سربراہ نیکٹا احسان غنی نے نگراں وزیر داخلہ کو نیکٹا کے بارے جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے نگران وزیرداخلہ کو مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے، دہشت گردی میں استعمال ہونے والے ممکنہ فنڈز کی روک تھام اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے نگران وزیر کو نیکٹا اور وزارت داخلہ کی مشترکہ طور پر تیار کردہ نیشنل انٹرنل سکیورٹی پالیسی پر بھی جامع بریفنگ دی۔