ایران میں زیرحراست صوفی قیدیوں کی جبری نظربندی کے خلاف بھوک ہڑتال

 
0
351

قیدیوں کی ہڑتال کا مقصد صوفی فرقے کے دیگر رہ نماؤں کی جبری قید یا نظر بندی کو ختم کرنا ہے،رپورٹ
تہران12جون (ٹی این ایس)ایران میں زیرحراست صوفی شیعہ فرقے کے آٹھ ارکان نے حکومتی مظالم اور فرقے کے ایک سرکردہ رہ نما نور علی تابندہ کی جبری نظر بندی کے خلاف جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے گونا بادین الدراویش جنہیں صوفی شیعہ کہا جاتا ہے کہ آٹھ ارکان نے تہران میں قائم ایفین جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ نور علی تابندہ کی جبری نظربندی فوری ختم کی جائے اور جیلوں میں ڈالے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ ایفین جیل میں گذشتہ کئی روز سے ظفر علی مقیمی، محسن عزیزی، محمد باقر مقیمی، علی جمشیدی، حسن فھیمی، مصطفیٰ شیرازیان اور محمد علی کرمی نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ان لوگوں کی ہڑتال کا مقصد صوفی فرقے کے دیگر رہ نماؤں کی جبری قید یا نظر بندی کو ختم کرنا اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی روک تھام کرنا ہے۔