راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات سپلائرز کیخلاف کارروائیاں، بڑے منشیات سپلائر سمیت 5 افراد گرفتار،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ)سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات سپلائرز کیخلاف کارروائیاں، بڑے منشیات سپلائر سمیت 5 افراد گرفتار،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد،زیر حراست افراد سے مجموعی طور پر ساڑھے 63 کلو چرس برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بڑے منشیات سپلائر سمیت 5 افراد کو گرفتار کر کے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی،زیر حراست افراد سے مجموعی طور پر ساڑھے 63 کلو چرس برآمد ہوئی، صدر واہ پولیس نے پاکستان بھر کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے والے شخص سمیت دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 50 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 6 کلو چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے ساڑھے 5 کلو چرس برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی،سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔