اسلام آباد (ٹی این ایس) شہریوں سے قیمتی موبائل فون چھین کر آئی ایم ای آئیتبدیل کر کے فروخت کرنے والے منظم گروہ کے 16 ارکان گینگ لیڈر سمیت گرفتار ۔
اسلام اباد پولیس رابری ڈکیتی یونٹ نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سےچھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کےقیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔
ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 موٹر سائیکل اور 05 پستول معہ ایمونیشن برآمد۔ ملزمان اسلام اباد پولیس کو راہزنی، شاپ رابری اور دیگر سنگین جرائم کی 16 وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا













