رمضان ریلیف پیکج2021کا اطلاق ہفتہ سے ہو گا، 19 اشیا پر 7 ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی، ترجمان یو ٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن

 
0
171

اسلام آباد 09 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رمضان ریلیف پیکج2021کا اطلاق ہفتہ کو ہو گا اور 19 اشیائے ضروریہ پر 7 ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ یو ٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کو انتہائی ضروری 19 اشیا پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج میں ای سی سی نے جن اشیا پر سبسڈی کی منظوری دی تھی

اس کے تحت آٹا20 کلو کا تھیلا 800، گھی170 روپے فی کلو ، چینی68 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا جبکہ دال چنا پر 15 روپے ، دال مونگ پر 10 ، دال ماش پر 10، دال مسورپر 30 ، سفید چنا پر25 ، بیسن پر20، کھجور پر 20، سپر باسمتی چاول پر 10، چاول سیلہ پر 10، چاول ٹوٹا پر 12 ، شربت پر 25 ،چائے پر50 ، دودھ پر 20 اور مصالحہ جات پر 10 روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور پر چینی پر 40 ، گھی پر 20، تیل پر 20 ،کھجوروں پر 20 اور چاول پر 10 روپے فی کلو کے حساب سے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں گھی، چینی اور گندم کے آٹے کی قیمت میں نمایاں فرق رہا اور ملک بھر میں موجود 4 ہزار یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے 10 اپریل سے ان کی خریداری شروع کی جائے گی۔