وزیر اعظم کے اعلان کہ  جو لوگ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی نشاندہی کریں گے انہیں 25فیصد انعام دیا جائے گا پر اکبر ایس بابر  کا دلچسپ تبصرہ

 
0
658

مجھے لگ رہا ہے میں ارب پتی بن جاؤں گا جب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرے حق میں آئے گا،نیا پاکستان مبارک: ٹوئیٹ

اسلام آباد ، اگست 21(ٹی این ایس ): تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر انتہائی دلچسپ نکتہ نکالا ہے جس پر سوشل میڈیا  کے صارفین خاصے محظوظ ہو رہے ہیں۔

مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ جو لوگ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی نشاندہی کریں گے انہیں 25فیصد انعام دیا جائے گا ،اب مجھے لگ رہا ہے میں ارب پتی بن جاؤں گا جب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرے حق میں آئے گا ۔نیا پاکستان مبارک ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ”ویزل بلو“کا قانون لے کر آرہے ہیں جس کے تحت سرکاری اداروں میں کو ئی بھی شخص کرپشن کی نشاندہی کرے گا تو اسے 25فیصد انعام دیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی بیرون ملک فنڈنگ کے حوالے سے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر فیصلہ محفوظ ہے ۔