پاکستان تین سال سے زائد کے عرصہ کے بعد بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں داخل، یوروبانڈزکے زریعہ 2.5 ارب ڈالرحاصل

 
0
161

اسلام آباد 09 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تین سال سے زائد کے عرصہ کے بعد بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں داخل ہوگیا، پاکستان نے 5، 10 اور30 سال کے یوروبانڈزکے زریعہ 2.5 ارب ڈالرحاصل کئے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کویہاں جاری اعلامیہ کے مطابق یوروبانڈز کے سودے کے حوالہ انویسٹرکال اورآرڈربک میں ایشیا، مشرق وسطیٰ یورپ اورامریکا کے بڑے سرمایہ کاروں نے اپنی گہری دلچسپی ظاہرکی ہے۔

پاکستان نے گلوبل میڈیم نوٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے زریعہ پہلی بارپروگرام کی بنیادپرمبنی حکمت عملی اپنائی ہے۔اس پروگرام کے نتیجہ میں پاکستان مختصرنوٹس پرکیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکے گا۔اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ حکومت اس پروگرام کو مکمل طورپراستعمال میں لاتے ہوئے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں باقاعدہ بنیادوں پربانڈز جاری کرنا چاہتی ہے۔