اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کا ون وہیلرز اور کار ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  ٹریفک پولیس کا ون وہیلرز اور کار ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ون ویلنگ، ڈرفٹنگ کے خلاف 70 مقدمات کا اندراج کیا ہے ایس پی ماجد اقبال کی زیرنگرانی ٹریفک افسران رات گئے تک کارروائیوں میں مصروف عمل رہے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے “ایجوکیشن آن ویلز”ٹیم نے مختلف مارکیٹوں میں آگاہی کا انعقاد بھی کیا ۔آئی ٹی پی افسران نے شہریوں سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق سوالات کئے ۔ون وہیلنگ اور ڈرفٹنگ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے باز رہیں ورنہ گاڑیاں بند اور لائسنس کینسل کئے جائیں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں