کراچی(ٹی این ایس) کنواروں کیلئے بری خبر آگئی

 
0
133

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے ملک میں سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 800 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ، 686 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرز کے اضافے سے 1940 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 1960 ڈالر فی اونس ہے۔