راولپنڈی (ٹی این ایس) ٹریفک ہیڈ کواٹر میں سرکاری لفٹرز، گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی انسپکشن،ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹرسمیت، ایم ٹی او ٹریفک سمیت انچارجز موقع پر موجود تھے۔مکینیکلی طور پر درست اور صاف ستھری گاڑی و موٹر سائیکل رکھنے پر ڈرائیورز کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحا ن اسلم نے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں سرکاری لفٹرز، گاڑیوں وموٹر سائیکلوں کی انسپکشن کی اس موقع پر ایم ٹی او ٹریفک،لفٹر آپریٹرز،ڈرائیورز سمیت انچارجز بھی موقع پر موجود تھے۔ ایم ٹی او ٹریفک، انچارج لفٹر اور ڈی او لاجسٹکس نے سی ٹی او راولپنڈی کو گاڑیوں وموٹر سائیکلوں کی انسپکشن کروائی۔انھوں نے گاڑیوں کے الیکٹرانک سسٹم اور انجن آئل کو بھی چیک کیا۔دوران چیکنگ مکینیکلی طور پر درست اور صاف ستھری گاڑیاں و موٹر سائیکل رکھنے پر ڈرائیورز کو شاباش دی۔انھوں نے ایم ٹی او کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ڈرائیورز کو پابند کریں کہ وہ سرکاری گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے انجن آئل کووقت پر تبدیل کریں اور انھیں مکینیکلی درست رکھیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان دوران ڈیوٹی دیانت داری، خدمت اور محنت کے اصولوں کو اپنے لیے مشعل راہ بناتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کو سر انجا م دیں۔دوران ڈیوٹی نامساعد حالات میں پروفیشنل طرز عمل اپنانے والے افسران و جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔میرے لیے ڈرائیور سے لے کر انسپکٹر تک ہر جوان آفیسر جیسا ہے















