راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آصف خان کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی بڑی کاروائی

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ )ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آصف خان کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی بڑی کاروائی ۔ پاکستان بھر میں منشیات سپلائی کرنے والے سمگلر گرفتار 50 کلو 400 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ھدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او صدرواہ کی سربراهی میں الگ الگ کاروائیوں میں پولیس ٹیم نے دوران گشت پڑتال ناکہ بندی پاکستان بھر کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے والے شخص سمیت دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 50 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی ۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ جائیں گے ۔