امریکا نے سائبر جرائم میں ملوث 74 افراد کو گرفتارکرلیا

 
0
279

گرفتار کیے گئے عناصر میں 42 کو امریکا کے اندر سے جب کہ دیگر کو دوسرے ملکوں سے گرفتار کیا گیا،ایف بی آئی
واشنگٹن12جون(ٹی این ایس)امریکی حکام نے کہاہے کہ پولیس نے سائبر جرائم اور آن لائن دھوکہ دہی کے الزام میں 74 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی اداریایف بی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ بنکوں سے رقوم کی منتقلی کی مانیٹرنگ کیدوران رکاوٹ پیدا کرنے والے اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ایٹنٹھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف بی آئی کے دفتر کے مطابق سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے حکام نے وائروائر آپریشن کے عنوان سے یہ کارروائی چھ ماہ قبل شروع کی تھی۔ اس کارروائی میں وزارت داخلہ، خزنہ اور محکمہ ڈاک کا بھی تعاون حاصل رہا۔ گرفتار کیے گئے عناصر میں 42 کو امریکا کے اندر سے جب کہ دیگر کو دوسرے ملکوں سے گرفتار کیا گیا۔