عرب لیگ نے” حزب اللہ” کو  دہشت گرد قرار دیدیا

 
0
406

قاہرہ ،نومبر21 (ی این ایس):   بائیس ممالک پر مشتمل عرب ممالک کے اتحاد”عرب لیگ“ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، یہ فیصلہ  سعودی عرب کی سربراہی  میں قاہرہ میں ہونے والے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد عبد الغایت کا کہنا تھا کہ ایران کئی عرب ممالک کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ، تہران اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے حزب اللہ کی حمایت کر رہا ہے، تمام عرب ممالک کو ایران کے خلاف مزید اقدامات کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے رابطہ کرنا چاہیے۔
اجلاس میں ایران کوعرب ممالک میں انتشار پیدا کرنے کا الزام دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ حزب اللہ کی حمایت کر رہا ہے ، تمام ممالک نے متفقہ طور پر حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیاجبکہ عراق کے وزیر خارجہ نے بھی عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان ممالک کوروکنا چاہیے جہاں پر حزب اللہ حکومت میں اتحادی ہے اور خاص طور پر لبنان کو اس کی حمایت سے روکنا ہماری ذمہ داری ہے ۔