تربت میں قتل نوجوانوں کو جرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار

 
0
545

گجرات،نومبر21 (ٹی این ایس): ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ تربت کے راستے غیرقانونی طور پر جرمنی جانے والے 5 افراد کے قتل کے واقعے میں اہم گرفتار ی کرلی ہے اور مقتولین کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی بھجوانے والے انسانی اسمگلر سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی ایخالدانیس کے مطابق ملزم سہیل شکیل نے قتل ہونے والے پانچوں افراد کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی کے لیے روانہ کیاتھا، مقتولین نے سہیل شکیل کے ساتھ جرمنی جانیکیلئے ڈیل کی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ سہیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی ہمایوں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔