پاک،چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایک مشترکہ ایئرشو، پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی اور چینی ایئرفورس کے جے ایف 10 طیاروں کاشاندار فضائی مظاہرہ

 
0
420

کوئٹہ ،نومبر 21 (ٹی این ایس):  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاک،چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے حوالے سے ایک مشترکہ ایئرشو منعقد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے اعلی ٰسول اور عسکری حکام کے علاوہ شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔فضائی مظاہرے کا انعقاد پاک فضائیہ کی جانب سے پی اے ایف بیس سمنگلی پر کیا گیاتھا۔ایئر شو کے دوران پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی اور چینی ایئرفورس کے جے ایف 10 طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔

وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری ایئرشو کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے، بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، آنے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ ایئر شو کے انعقاد پر پاک فضائیہ کے مشکور ہیں،ا?نے والے وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔