وزیراعظم  شاہد خاقان جلد ایل این جی اسکینڈل میں پھنسے والے ہیں ، نوازشریف نہیں بلکہ شریف خاندان  مائنس ہوگا،شیخ رشید کی روائتی پیش گوئیاں

 
0
436

راولپنڈی،نومبر 21 (ٹی این ایس):   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے مخصوص انداز میں  پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان من پسند افراد کو نرکریاں دے رہےہیں تاہم یہ جلد ایل این جی اسکینڈل میں پھنسے والے ہیں۔

شریف خاندان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ مائنس نوازشریف نہیں بلکہ شریف خاندان دیکھ رہے ہیں ۔ وزیرخزانہ اسحق ڈار کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اتفاق فاونڈری کے منشی ہیں جبکہ انہوں نے بھی اپنے دور میں کافی کرپشن کی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ایبٹ آباد کے جلسے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے ایبٹ آؓباد میں ناکام ترین جلسہ کیا اورنوازشریف ناکام جلسہ کرکے ھمکیاں دے رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں کل نااہل شخص کیخلاف بل آئیگا اس کے بعد نوازشریف پارٹی صدرارت سے بھی محروم ہوجائینگے۔ آئندہ انتخابات کے ھوالے سے شیخ رشید نے پیشنگوئی بھی کی کہ مارچ سے پہلے کک مارچ ہوسکتا ہے تاہم وہ 2018کے انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہے۔