راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی سربراہی میں سب انسپکٹر حیدر کی ھمراہ پولیس اہم کارروائی

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی سربراہی میں سب انسپکٹر حیدر کی ھمراہ پولیس اہم کارروائی، گھر میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، ڈاکوؤں نے روات کے علاقہ میں بیرون ملک مقیم فیملی کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی، ڈاکوؤں سے 20 لاکھ روپے، 3 لیپ ٹاپ، 3 موبائل فون اور 4 گھڑیاں برآمد، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، زیر حراست ڈاکوؤں نے روات کے علاقہ میں بیرون ملک مقیم فیملی کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی، زیر حراست ڈاکوؤں سے 20 لاکھ روپے، 3 لیپ ٹاپ، 3 موبائل فون اور 4 گھڑیاں برآمد ہوئی، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا،روات پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، گرفتار ڈاکؤوں سے شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی ہوئی، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔