مسلم لیگ ن کے کارکنان قومی اسمبلی کے بجائے ریلی میں موجود

 
0
385

راولپنڈی 10 اگست (ٹی این ایس ) گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے شروع ہونے والا مسلم لیگ ن کا سفر راولپنڈی سے دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پارٹی کارکنان کی مرکزی قیادت بھی اس وقت کارواں کے اندر موجود ہے جن میں امیر مقام ، عابد شیر علی ، زعیم قادری اور ان کے علاوہ کئی مرکزی رہنماء بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان قومی اسمبلی کے بجائے ریلی میں موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قافلے نے جوں ہی سفر کا آغاز کیا تو لیگی کارکنان نے نواز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنا شروع کر دیں ۔نواز شریف نے بھی کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا قافلے کی روانگی کے ساتھ ہی حکومتی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ لیگی کارکنا کا جوش و خروش عروج پر دیکھنے میں آرہا ہے لوگ ڈول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے کے ساتھ رقص بھی کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی قیادت میں قافلہ روات، گوجرخان ، فیروز والہ ، تھاریاں ،گجرات ،گجرانوالہ ،جہلم سے گزرتے ہوئے لاہر پہنچے گا ۔قیادت کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطاق قافلہ آج جہلم میں رکے گا قیادت کی طرف سے کیے گئے اس اعلان کے بعد جہلم میں قافلے کے استقبال کی تیاریاں جوش و خروش سے شروع کر دیں گئیں اور جہلم میں ہائی الرٹ بھی نافذ کر دیا گیا کیونکہ جہلم پہنچ کر نواز شریف اپنے کارکنان ساے خطاب بھی کریں گے۔