مظاہروں کے دوران گرفتارروسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو رہا کر دیا گیا

 
0
5807

ماسکو مئی 8(ٹی این ایس)روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو رہا کر دیا گیا ہے۔جرمن ریڈیوکے مطابق انہیں اور دیگر تقریبا سولہ سو افراد کو گزشتہ روز پوٹن مخالف ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز روسی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو یورپی یونین نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ یورپی یونین کے برسلز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہزاروں مظاہرین کی گرفتاری اور تشدد سے روس میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کو خطرات لاحق ہیں۔