بحیرہ جنوبی چین میں امن و آزادی ضروری ہیں، چینی وزیر اعظم

 
0
531

بیجنگ مئی 8(ٹی این ایس)چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ نے کہاہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام ضروری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دورے پر گئے ہوئے چینی سربراہ حکومت کا کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس دورے سے پہلے چینی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تعلقات کو ایک ایسی شکل دینا چاہتے ہیں، جس کی بنیاد انصاف، احترام اور سب کے لیے کامیابی پر رکھی جائے گی۔