اسلام آباد ،پولیس کی ایکسپریس ہائی وے پربڑی کاروائی،مردان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ وسطی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
647

اسلام آباد مئی 8(ٹی این ایس)اسلام آباد پولیس کی تھانہ کرال کے علاقے میں بڑی کاروائی بذریعہ ایکسپریس ہائی وے مردان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ وسطی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس زرائع کے مطابق ملزمان سے امریکن گنز سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔سمگلروں سے برآمد ہونے والی گنز پر پراپرٹی آف یو ایس گورنمنٹ کے الفاظ درج ہیں ۔

زرائع کے مطابق مشہور اسلحہ سمگلر کو گلبرک گرین کے سامنے سے ناکہ لگا کر گرفتار کیا گیا۔گرفتار سمگلروں نے دوران تفتیش اسلحہ لاہور اپنےگھر لے کر جانابتایا۔پولیس حکا م کے مطابق یہ بہت بڑے اسلحہ سمگلر ہیں جن کو ایک خاص اطلاع پر ناکہ لگا کر پکڑا گیا ۔