نیویارک(ٹی این ایس) آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 
0
150

امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی، دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔