راولپنڈی( )بنی پولیس کی کاروائی،17سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم مہتاب نے اپنے ساتھی وقاص کے ساتھ ملکر اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،بنی پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم مہتاب عرف چاند کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔