راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالدمحمودہمدانی کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد، اجلاس کا انعقاد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے احکامات کے مطابق ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے،ریجن کی سطح پر تمام پولیس یونٹس اور اضلاع کی کارکردگی اورانکے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا،پولیس کے مختلف شعبہ جات کو آپریشنل رہنمائی فراہم کرنے اورپولیسنگ کے معیارات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے،پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے،منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے موثر تفتیش کو یقینی بنایا جائے، ریجن بھرمیں امن و امان کی صورتحال،سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹس پر موجود چائینز ودیگرفارنرزکی سیکورٹی کو مزید موثربنانے سمیت،مری میں موجودہ موسمی صورتحال اور آمدہ رمضان المبارک کے حوالے سے موثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے،سید خالدمحمود ہمدانی آرپی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالدمحمودہمدانی کی زیرصدارت ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کا انعقادکیا گیا، اجلاس میں ریجنل آفیسر سپیشل برانچ زنیرہ اظفر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان،بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری روات SP عطا الرحمان، ایس پی سیف سٹی آمنہ بیگ،ایس ایس پی IAB غلام مصطفی گیلانی،آراو سی سی ڈی ایس پی میاں افضال،چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم، ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن عبدالفاروق،ایس پی آرآئی بی سلیم خٹک،ریجنل آفیسر ایس پی یو کرنل (ر) شاہد،ایس پی PHP فیصل سلیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرPFSA عمر انور،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی کے بجائےDSP خان شبیر،اے ڈی آئی جی نعیم اختر ملک نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی جبکہ ڈی پی او اٹک کی بجائے ایس پی انوسٹی گیشن زینب ایوب، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو، ڈی پی او چکوال کاشف ذوالفقاراورڈی پی او مری رضا تنویر سپرانے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،علاوہ ازیں دیگرپولیس افسران بھی اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں ریجن بھر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، آمدہ رمضان المبارک،جرائم کی روک تھام، مؤثر پولیسنگ، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر تعینات چینی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی، حساس مقامات کی نگرانی، اور پولیس کے مختلف شعبہ جات کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا،اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع اور یونٹس آپس میں مؤثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے پولیسنگ کے معیارات کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے، FIR کے اندراج کے لیے مجوزہ SOPپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش میرٹ پرعمل میں لاتے ہوئے چالان بروقت عدالتوں میں بھجواکر ملزمان کو سزا دلوائی جائے،پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے،منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے موثر تفتیش کو یقینی بنایا جائے،راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کو PFSA میں پارسل جمع کروانے کے متعلق مجوزہ طریقہ کار اور SOP کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ کوئی قانونی سقم باقی نہ رہے، راولپنڈی ریجن میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں اور ریجن بھر میں سرچ اور کومبنگ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے، کمپلینٹ پورٹل پر آنے والی شکایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ان کا حل یقینی بنائیں، علاوہ ازیں آمدہ رمضان المبارک کے حوالے سے نما ز تروایح و دیگر عبادات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے جائیں، آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ مری میں موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر انتظامات اور سیاحوں کی رہنمائی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کومزید بہتر کیا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس مکمل طور پر الرٹ رہے گی، ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی (RPCC) کے قیام سے تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو کہ مؤثر پولیسنگ اور امن و امان کے قیام کے لیے نہایت اہم ہے، اجلاس میں پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں آئندہ اقدامات اور لائحہ عمل کا تعین بھی کیا گیا۔













