راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی

 
0
3

راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے ایس ایچ او گنجمنڈی انسپکٹر طارق محمود اور ایس ایچ او پیرودہائی انسپکٹر سید علی عباس ہمدانی کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے ایس ایچ او گنجمنڈی انسپکٹر طارق محمود اور ایس ایچ او پیرودہائی انسپکٹر سید علی عباس ہمدانی کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔