سرگودہا (ٹی این ایس) ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک نے کہا ھے کہ نئی نسل اور بزرگوں کے مابین بڑھتے فاصلوں کو کم کرنے کے لیے تعلیم و تربیت کی ضرورت ھے

 
0
3

سرگودہا (ٹی این ایس) ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک نے کہا ھے کہ نئی نسل اور بزرگوں کے مابین بڑھتے فاصلوں کو کم کرنے کے لیے تعلیم و تربیت کی ضرورت ھے۔ سینیٹر سٹیزن فاؤنڈیشن مدارس و مکاتب میں نوجوان کو سیمینارز اور خطبات کے ذریعہ انہیں بزرگوں کی عزت و تکریم کی افادیت سے روشناس کرائیں تاکہ مضبوط خاندانی نظام کو استحکام و دوام حاصل ھو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیئر سٹیزن فاؤنڈیشن عبدالقدیر خان ،وائس چیئرمین کوثر بھثی ، سابق ڈائریکٹر فیسکو فیاض جکھڑ، ڈائریکٹر فاؤنڈیشن نذیر ولس ، ایس ڈی او پی ٹی سی ایل خالد سلیم و دیگر اراکین بھی موجود تھے- ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک نے واضح کیا کہ سینیئر سٹیزنز کا ادب و احترام ہم سب کا فرض ھے۔ آج کی بزرگوں کو دی ہوئی عزت کل کو منافع کے ساتھ ملے گی چیئرمین سینیئر سٹیزن فاؤنڈیشن، عبدالقدیر خان نے کہا کہ سینیئر سٹیزنز، زندگی کے نشیب و فراز سے آگاہ ھونے کے باعث نوجوان نسل کے لئے راہبر و راہنما ہیں انہیں چاہئیے کہ اپنے بزرگوں کے ساتھ بیٹھیں ان کے تجربات سے استفادہ کریں اس موقع پر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری شاکر انصاری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کےلئے دعا کی گئی حاضرین نے فاؤنڈیشن میں شامل ہونےوالے نئے ممبر خالد سلیم کو خوش آمدید کہا اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ فاؤنڈیشن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے