ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن سرگودھا میں عوام کی سہولت کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا۔

 
0
381

سرگودھا ستمبر 17 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرگودھا میں درخواست دینے کے لیے آئے ہوئے سائلین کی سہولت کے لیے ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے یہ ہیلپ ڈیسک چوہدری احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (شکایات) اور محمد منیر احمد، کمپلینٹ کلرک پر مشتمل ہو گا۔ یہ ڈیسک آئے ہوئے سائلین کو درخواست دینے کے طریقہ کار کے متعلق بتائیں گئے اوراُن کی مکمل راہنمائی کریں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے چوہدری احسان اللہ،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر(شکایات) اینٹی کرپشن سرگودھا کو ہدایت کی ہے کہ آئے ہوئے درخواست دہندگان کی مکمل راہنمائی کرتے ہوئے مکمل چھان بین کریں اورسائلین کوسہولت فراہم کریں۔