محرم لحرام کے ایام میں بھی ٹھٹھہ کی وائین شاپ بند نہ ہوسکی

 
0
458

ٹھٹھہ ستمبر 17:(ٹی این ایس) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی کھلی مثال 6 محرم کا دن شروع ہونے کے باوجود شہر میں وائین شاپ اور کچے شراب کی بٹھیاں کھلے عام چلنے لگیں، تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کی طرح ٹھٹھہ میں بھی محرم الحرام کے ایام کی 6 دن شروع ہونے کے باوجود ایک جگہ سبیل کے اسٹال اور لنگر نیاز تقسیم ہورہے ہیں تو دوسری جانب ٹھٹھہ پولیس اور بدمعاش لوگوں کی سرپرستی میں وائین شاپ اور کچھے شراب کی بٹھیاں کھلے عام چل رہی ہیں جس کے باعث شراب کے نشے مین دھت افراد عام لوگوں کو تنگ کرنے لگے، اس سلسلے مین گذشتہ رات بھی مکلی کے قریب مندر کے سامنے دو افراد شراب کے نشے میں موٹر سائیکل کی تیز رفتاری کے باعث نیچے گڑے مین جا گرے، جن کو راستے سے گذرنے والے لوگوں نے نکالنے کی کوشش کی تو نشے میں ملوث افراد مدد کرنے والے لوگوں کو گالیاں دینے لگے، جبکہ شدید زخمی شرابیوں کو فوری طور سول اسپتال پہنچایا گیا، اسی طرح کا ایک واقعہ شاہجہان مسجد قریب چند نشے میں دھت افراد کا بھی تھا جو راستہ بلاک کرکے آنے جانے والوں کو گالیاں دیتے رہے، ضرورت اس بات کی ہے کے ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ ضلع میں چلنے والی وائین شاپ اور کچے شراب کی بٹھیوں کو فوری طور بند کرکے محرم الحرام کے دنوں میں امن امان کو برقرار رکھا جاسکے۔