سرگودھا جون 13(ٹی این ایس)سرگودھا میں عید سے آپریشن ردالفساد تیز کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق ایس ایچ او سٹی انسپکٹر اختر نواز کی سربراہی میں سکہ کالونی ، مقام حیات وگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔اس دوران سرچ آپریشن 40سے زائد مکانات کی تلاشی جبکہ 60سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کی گئی ۔ دوران تصدیق بائیو میٹرک دوافعانی پٹھانوں کو گرفتار کر لیا گیاجن کوائف کی تصدیق کیلیے تھانہ منتقل کیا گیا۔اس سرچ آپریشن میں ایس ایچ او سٹی ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ اور حساس اداروں نے حصہ لیا ۔