وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودھا آمد۔

 
0
482

سرگودھا مئی 21 (تی این ایس): وزیراعلیٰ کا کمپنی باغ رمضان بازار کا دورہ۔ وزیراعلیٰ نے اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور کوالٹی چیک کی۔ وزیراعلیٰ مختلف سٹالز پر گئے اور صارفین کو سستے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے سستے رمضان بازار میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اشیائے خورد و نوش کا وزن بھی چیک کیا۔ خریداروں کے مطالبے پر سبزیوں کیلئے ایک اور سرکاری سٹال لگانے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے لگائے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ رمضان بازاروں میں اربوں روپے کی حکومتی سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ میں خود رمضان بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہاہوں۔ صوبائی وزراء تیمور خان بھٹی، عنصر مجید خان، رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، رکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد، کمشنر سرگودھا اور آر پی او سرگودھا بھی اس موقع پر موجود تھے۔