سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے خواجہ سراء نینا لعل بھی امیدوار ہیں

 
0
791

سرگودھا جون 13(ٹی این ایس)سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے خواجہ سراء نینا لعل بھی امیدوار ہیں ۔اس حلقہ میں سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید، ان کی اہلیہ ارم حامد، سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان سابق خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، ایم ایم اے کیڈاکٹر ارشد شاہد۔تحریک انصاف کے ممتاز اختر کاہلوں،مہر منصور حیات لک، عنصر مجید خان ،مزہبی راہنما، جمال الدین فانی، خاتون آسیہ مقبول سمیت 26 امیروار ہیں جن میں شامل خواجہ سراء نینا لعل کا کہنا ہے کہ اس حلقہ سے عوامی خدمت کا جزبہ لے کر حصہ لیاہے اور اسمبلی میں جا کر علاقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء کے حقوق کے لئے آواز اٹھاو گئی انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کی عوام کو کسی پارٹی یا حکومت نے کھچہ نہیں دیا عوام نے کئی سیاستدانوں کو آزمایا ہے مجھے منتخب کر کے علاقہ کو مثالی بنانے کا موقع دیں انشاللہ عوام کو ہمشہ کی طرح مایوسی نہیں ہو گی۔