سرگودھا شہر کے قومی صوبائی حلقوں سے حقیقی بھائی الیکشن لڑیں گے

 
0
311

سرگودھا جون 13(ٹی این ایس)سرگودھا شہر کے قومی صوبائی حلقوں سے حقیقی بھائی الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے تسنیم احمد قریشی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 اور ان کے حقیقی بھائی متعین احمد قریشی پی پی 77 سے پی پی پی کے پلیٹ فارم سے ایکشن لڑیں گے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پی پی پی کے امیدوار سابق ایم پی اے تسنیم احمد قریشی کو صوبائی اسمبلی کے لئے کوئی امیدوار نہیں ملا اس لئے اپنے حقیقی بھائی کو میدان سیاست میں لے آئے۔متعین قریشی کچہری بازار میں صراف تاجر ہیں۔