سرگودھا (ٹی این ایس) سرگودھا میں جشنِ ظہورِ پرنور حضرت امام حسینؑ و حضرت عباس علمدارؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا، تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ انجمن مہاجرین حسینی بلاک 19 سرگودھا میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس علمدارؑ کے یومِ ولادت کے سلسلے میں “جشنِ ظہورِ پرنور” کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں عاشقانِ اہل بیتؑ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جہاں شہدائے کربلا کی یاد میں کیک کاٹا گیا اور مقررین نے ان کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی شیخوپورہ سے آئے ہوئے قاری القصائد ذاکر آغا تاثیر عباس تھے۔ ان کے ہمراہ حافظ رضوان سیالوی نے نعت خوانی کی اور شاعرِ آلِ عمران محمد علی حسن ترابی نے منقبت پیش کی۔ ڈاکٹر اسد عباس اسد ملک نے بھی حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔اس تقریب کے انعقاد میں الحاج سید عباس رضا بخاری، حاجی جاوید منیر ترابی، سید کرار حیدر شیرازی، اور مرسلین جعفری نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پروگرام میں سید بازغ رضا بخاری (شیخوپورہ) نے خصوصی شرکت کی۔متحدہ اسلامیہ سکاؤٹس کے زیرِ انتظام منعقدہ اس جشن میں سید دبیر حسین بخاری، سید حماد رضا، سید اکبر عباس، سید توقیر بخاری، سید ذاکر بخاری، سید شہزاد الحسن نقوی، محمد علی مہدی، سید عون شاہ، سید قمر عباس نقوی، سید شجاعت علی زیدی، اعزاز حسین، سید علی زین بخاری، سید بلال حیدر، سید کمال حیدر، سید منظور علی اور سید ثمر عباس بخاری سمیت دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حضرت امام حسینؑ و حضرت عباس علمدارؑ کی والادت کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
















